وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال کا جامعہ بلوچستان کا دورہ،وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات

جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام مشترکہ تربیتی سرگرمیوں، بی ایس پروگرام سمیت مختلف تعلیمی معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 9 نومبر 2017 21:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام مشترکہ تربیتی سرگرمیوں، بی ایس پروگرام سمیت مختلف تعلیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں مثبت تعلیمی اور ترقیاتی تبدیلی خوش آئند امر ہے۔ کیونکہ یہ صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔ جس کی ترقی کے آثار پورے صوبے کے تعلیمی نظام پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور صوبائی حکومت نے تعلیمی نظام میں بہتر اصلاحات کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی بجٹ میں اضافے سمیت اساتذہ کے لئے تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا گیا ہے اور جامعہ کے رہنمائی اساتذہ کے لئے ٹریننگ پروگرامز اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے بہتر تعلیمی نظام پروان چڑھایا جاسکے۔

وائس چانسلر نے صوبائی حکومت اور عوامی نمائندگان کا جامعہ بلوچستان کے ساتھ تعاون اور رہنمائی کو باعث عزت کرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہزاروں طلبہ جامعہ کے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں سے استفادہ کررہے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے ضرورتوں کو مدنظر رکتھے ہوئے صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی کے سب کیمپسز کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

تاکہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دے کر ایک مہذب اور تعلیمی یافتہ معاشرے کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں اسکول اور کالجز کے اساتذہ جامعہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ڈگری حاصل کررہے ہیں جو مستقبل میں ایک بہتر تعلیمی نظام کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی تعاون کو سراہا اور صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :