الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے انتخابی رولز 2017ء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے انتخابی رولز 2017ء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ان انتخابی رولز 2017ء کا نوٹیفکیشن انتخابی قانون 2017ء کی دفعہ 239 کی شق 2 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری کیا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ان انتخابی رولز کو 12 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک عوامی رائے اور اعتراضات کے لئے ویب سائٹ پر جاری کیا تھا جس پر اسے 5 مختلف اعتراضات یا تجاویز موصول ہوئیں تھیں انہیں نمٹانے کے بعد کمیشن نے اب اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور انہیں ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :