سکول ایجوکیشن کی 22 سکیموں کیلئی21سکیمیں منظور جبکہ 15سکیموں کے ٹینڈر بھی جاری ہو چکے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شجاع قطب بھٹی

جمعرات 9 نومبر 2017 21:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء)مالی سال2017-18کی سکول ایجوکیشن کی 22 سکیموں کیلئی21کروڑ46لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور ان میں سی21سکیمیں منظور کی جا چکی ہیں اور 15سکیموں کے ٹینڈر بھی جاری ہو چکے ہیں یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شجاع قطب بھٹی کی زیر صدار ت ہونے والے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس میں متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نے ملٹی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ پرونشنل ہائی وے کی 32سکیموں میں سے 31کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس کیلئی37کروڑ82لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور ان میں سی25کے ٹینڈر جاری ہوچکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر سپلائی اور سنیٹیشن کیلئی85کروڑ 30لاکھ کی 22سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جو31مارچ2018تک منظور کر لی جائیں گی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع چکوال میں 91ترقیاتی سکیموں میں سی80کی منظوری دیدی گئی ہے جس کیلئے ایک ارب27کروڑ کے فنڈز مختص ہیں اور 24کروڑ کے فنڈز اس مد میں جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سی20سکیموں پر ترقیاتی کام کا آغاز کرددیا گیا ہے۔ اے ڈی سی جی نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ منظور شدہ سکیموں میں تعمیراتی کام کا فوری طور پر آغاز کریں ۔