مسلح افراد پنڈی کے ڈائیور کو کوہالہ میںچھری سے زخمی کرکے گاڑی لے کر فرارہونے میں کامیاب، پولیس ذرائع

جمعرات 9 نومبر 2017 21:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) لورہ میں کوہالہ کے مقام پر مسلح افراد نے پنڈی کے ڈائیور کو چھری سے زخمی کرنے کے بعد زخمی حالت میں گہری کھائی مین پھینک دیا ۔ملزمان گاڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق پنڈی کا رہائشی شاہد اپنی گاڑی نمبر آر آئی زیڈ301میں لورہ کو بکنگ لے کر آیا ہوا تھا جو واپسی پر پنڈی کی طرف جارہا تھا ۔

(جاری ہے)

کوہالہ کے مقام پر مسلح افرادنے اس کی گاڑی روک لی ۔اور ساتھ لے جانے کو کہا، جس پر ڈائیور نے مسلح افراد کو گاڑی میں بیٹھادیا ۔ اور کچھ دیر بعد اس کوگن پوائنٹ پر گاڑی روکنے کو کہا اورایک ملزم نے چھڑی کے وارسے ڈرائیور کو شدید زخمی کردیا اوراس کی گاڑی کواپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی ڈائیور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا ۔پولیس کے مطابق گاڑی سے پٹرول ختم ہونے پر گاڑی مری کے مقام پر پولیس نے برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :