شاعرمشرق علامہ اقبال نے خودی کا درس دیا‘ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر

جمعرات 9 نومبر 2017 21:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر نے کہاہے کہکل آج کے نونہالوں نے مستقبل میں اقبال کے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔شاعرمشرق علامہ اقبال نے مسلمانوں اور انسانوں کو خودی کا درس دیا ہے ۔خودی کا مطلب اپنے آپ کو پہچان کر تخلیق کائنات کے مقاصد سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کلب کے زیراہتمام یوم اقبال کے موقع پر صحافیوں کے بچوں کے مابین تقریری مقابلہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہزارہ سعید خان وزیراورڈی پی او ایبٹ آبادسید اشفاق انور تھے ۔تقریب میں تحصیل کونسلرز ملک وسیم ایڈووکیٹ، راشد خان، سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن قاضی محمد ارشد ایڈووکیٹ، انجمن اتحاد شہریان کے صدر ملک سجاد، آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر نعیم اعوان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر خان گل خان، شبیر قریشی، حاجی کالا خان، سردار وحید، سردار گلفام، ڈاکٹر اسامہ راحیل، ڈاکٹر مسعود اختر تنولی اور تحصیلدار سلیم خان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، مقابلوں میں اردو تقاریر کیلئے عادل سعید قریشی اور انگریزی تقاریر کیلئے پروفیسر آصف خان کوبطور جج مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ججز کے جاری کردہ نتائج کے تحت انگریزی تقاریر میں ایمان نوید نے پہلی، شمائل مریم نے دوسری جبکہ محمد رمیض چوہدری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو تقاریر کی دس سال سے زائد کی کیٹیگیری میں سدرہ شفیق پہلے، محمد مشہود دوسرے جبکہ لائبہ چوہدری تیسرے نمبر پر رہیں۔ دس سال سے کم عمر کی کیٹیگری میں حرم اقبال نے پہلی احتشام جمیل نے دوسری اور صائم چوہدری نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر نے کہا کہ تقریری مقابلوں میں ننھے پاکستانیوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ مسلمان اگر علامہ اقبال کے پیغام پر عمل پیرا ہو کر اپنے سنہری دور کی یاد تازہ کریں تو دنیا کو امن خوشحال، اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر نے یوم اقبال کے حوالہ سے تقریری مقابلوں کا اہتمام کرنے پر ایبٹ آباد پریس کلب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس اقدام سے پریس کلب نے منفرد اور قابل تقلید روایت قائم کی ہے

متعلقہ عنوان :