کوئٹہ کے اہم علاقہ میں خودکش حملہ سوالیہ نشان ہے‘ سینیٹر حافظ حمد اللہ

جمعرات 9 نومبر 2017 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حافظ حمد الله نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے اہم علاقہ میں خودکش حملہ سوالیہ نشان ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں۔ ہمیں اسلحہ اور گارڈز رکھنے کی اجازت دی جائے۔ سیاسی لیڈر شپ اور ڈی آئی جی سطح کے پولیس آفیسر بھی غیر محفوظ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کو بھی ضروری سیکورٹی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں سوال اٹھائیں تو ڈر لگتا ہے کہ ہمیں بھی تھریٹ نہ آ جائے۔

متعلقہ عنوان :