سکردو،سابق چیئرمین عباس نے ساتھیوں سمیت کیپٹن سکندر علی کی حمایت کا اعلان کر دیا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:19

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء)سابق چیئرمین عباس نے ساتھیوں سمیت کیپٹن سکندر علی کی حمایت کا اعلان کر دیا،کیپٹن سکندر روندو کا حقیقی لیڈر اور سرمایہ ہے ،مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں روندو کی معروف سماجی شخصیت چیئرمین عباس نے اپنے ساتھیوں سمیت کیپٹن سکندر علی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روندو میں بہت سے لیڈر گزرے ہیں اور بہت سوں نے علاقے میں بحیثیت ممبر اسمبلی خدمات انجام دی ہیں لیکن ان سب میں کیپٹن سکندر ممتاز اور منفرد مقام رکھتے ہیں جو علاقے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہیں اور ان کے جذبے سے متاثر ہو کر اپنے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ دیگر ناراض کارکنوں کو بھی قائل کر کے کیپٹن سکندر علی کے کارواں میں شامل کرئونگا۔