سکردو، شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈینگ پر قابو پانے کیلئے عنقریب فیوزنگ کی جائیگی، سر مک سے 5سو کلو واٹ اضافی بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائیگا،ایکسین برقیات محمد قدیر

جمعرات 9 نومبر 2017 21:19

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) ایکسین برقیات محمد قدیر نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈینگ پر قابو پانے کیلئے عنقریب فیوزنگ کی جائے گی جبکہ سر مک سے 5سو کلو واٹ اضافی بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا،سلام سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سردیوں میں بجلی کے غیر ضروری استعمال خصوصاً بھاری آلات کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون طلب کیا ہے جس کے تحت بھاری بیٹروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ سکردو ،مہدی آباد ،سرمک میں فیوزنگ کے ذریعے بجلی بچائی جائے گی اس کے علاوہ 500کلو واٹ سرمک کی اضافی بجلی بھی سکردو گرڈ سٹیشن منتقل کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر عوام بجلی کو صرف برائے روشنی استعمال کریں تو سردیوں میں بھی شہر لوڈ شیڈینگ فری ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :