وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی چائنا میں منعقدہ تین روزہ کانفرنس میںشرکت

گلگت بلتستان کا خطہ قراقرم ،ہمالیہ و ہندوکش کے پہاڑی سلسلے کا مسکن ہے، جن پر ریسرچ کرکے پہاڑوں میں پائے جانیوالے وسائل کو دریافت کیاجاسکتاہے، ڈاکٹر خلیل احمد کا کانفرنس میں خطاب ڈی جی آئی سی ای ایم او ڈی ڈاکٹر ڈیوڈ مولڈن سمیت کنسورشیم کے رکن ممالک کی جامعات کے سربراہان کی شرکت

جمعرات 9 نومبر 2017 21:18

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمد نے چائنا میں منعقدہ تین روزہ کانفرنس میں کے آئی یو اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کی ۔ہمالیہ یونیورسٹی کنسورشیم کے زیراہتمام تین روزہ کانفرنس اور سالانہ میٹنگ چائنا کے شہر چینگ ڈو میں منعقد ہوا۔ جس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈائریکٹر جنرل آئی سی ای ایم او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ مولڈن سمیت کنسورشیم کے رکن ممالک کی جامعات کے سربراہوں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹیکے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان کا خطہ قراقرم ،ہمالیہ اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلے کا مسکن ہے۔

(جاری ہے)

ان پہاڑوں میں قدرتی وسائل بڑے مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جن پر ریسرچ کرکے پہاڑوں میں پائے جانے والے وسائل کو دریافت کیاجاسکتاہے۔انہوںنے کہا کہ کے آئی یو ہمالیہ اور ہندوکش کے پہاڑوں میں پائے جانے والے وسائل کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقی عمل شروع کررہی ہے اور پہاڑوں میں پائے جانے والے قدرتی وسائل کے بارے میںوقتا فوقتا ورکشاپ کا انعقاد کیاجاتاہے۔

انہوںنے کہاکہ کے آئی یو قراقرم ،ہمالیہ اور ہندوکش پہاڑوں پر تحقیق کرکے ان میں چھپے ہوئے وسائل کے حوالے سے دنیاکو آگاہ کرے گی ۔ڈاکٹر خلیل احمد تین روزہ کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس گلگت پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :