مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان میں ڈھائی سال کے عرصے میں بے پناہ ترقیاتی کام کئے ،جس کیوجہ سے مخالفین من گھڑت بیانات دیکر عوام کو گمراہ کرنیکی سازش کر رہے ہیں،

ٹمبر پالیسی کی آڑ میں کرپشن کرنیوالے پچھلا دور حکومت بھول جائیںکرپشن میں ملوث ٹھیکیداران سے سختی سے نمٹا جائیگا،وزیر جنگلات و ماحولیات محمد عمران وکیل

جمعرات 9 نومبر 2017 21:18

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) وزیر جنگلات و ماحولیات محمد عمران وکیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان میں ڈھائی سال کے عرصے میں بے پناہ ترقیاتی کام کئے ہیں جس کی وجہ سے مخالفین من گھڑت بیانات دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں گلگت بلتستان کی عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور عوام کو پتا چل گیا ہے کہ کون خون دینے والے ہیں اور کون خون پینے والے ہیں۔

انہوں نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جتنا کام ہماری حکومت نے ڈھائی سال کے عرصے میں کیا ہے اتنا کام نہ آج تک کسی حکومت نے کیا ہے اور نہ ہی کوئی او ر حکومت کریگی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا یہاں کے عوام سے دلی محبت ہے اور عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیامر کے حوالے سے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں دیامر میں ایک روپے کا بھی کام نہیں ہوا ہے حکمرانوں نے اپنا بنک بیلنس بنا کر پانچ سال گزار دئے اور دیامر کے عوام کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہمارے دورحکومت میں دیامر میں ترقیاتی کاموں کا چال بچھا دیا ہے اور دیامر کے غریب عوام کو سب سے بڑا تحفہ پالیسی کی صورت میں دیا ہے جس سے دیامر کے غریب عوام اپنے زندگی خوشی سے بسر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹمبر پالیسی کی آڑ میں کرپشن کرنے والے پچھلا دور حکومت بھول جائے کرپشن میں ملوث ٹھیکیداران سے سختی سے نمٹا جائیگا اور ان کی جگہ جیل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :