ٹریفک پولیس کی نااہلی اور گھٹیا حکمت علی کے باعث اسلام آباد کے شہری رل گئے

، محرم الحرام کے حوالے سے چہلم کا جلوس اور فیض آباد میں دھرنے کیوجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی نااہلی اور گھٹیا حکمت علی کے باعث اسلام آباد کے شہری رل گئے ، محرم الحرام کے حوالے سے چہلم کا جلوس اور فیض آباد میں دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ، منصوبہ بندی کے بغیرجابجا لگائی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی ، ٹریفک پولیس کے اہلکار رکاوٹیں کھڑی کر کے غائب ہوگئے اور متبادل راستوں کیلئے شہریوں کی رہنمائی بھی کرنا گوارہ نہیں کی ، کاغزی طور پر بنایا گیا ٹریفک پلان سے شہریوں کو زلالت کے سو کچھ نہیں ملا ،ٹریفک کی روانی معطل ہونے کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد خوار ہو کر رہ گئے ۔

جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کی مجالس کا انعقاد اور مزہبی رہنمائوں کے دھرنے کے باعث شہر میں جگہ جگہ رکارٹیں لگادی گئیں لیکن اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس موقع پر اپنے فرائض سر انجام دینا گوارہ نہیں کیے اور شہریوں کو راستے بدلنے اور خوار ہونے کیلئے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

شہر میں لگی جا بجا رکاوٹوں کے باوجود ٹریفک اہلکار شہریوں کی رہنمائی نہ کر سکے اور محض مخصوص جگہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کو وہاں سے گزرنے سے روکے رکھا ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی نااہلی اور گھٹیا حکمت علی کے باعث اسلام آباد کے شہری رل گئے ۔ محرمالحرام کے حوالے سے چہلم کا جلوس اور فیض آباد میں دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ، منصوبہ بندی کے بغیرجابجا لگائی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار رکاوٹیں کھڑی کر کے غائب ہوگئے اور متبادل راستوں کیلئے شہریوں کی رہنمائی بھی کرنا گوارہ نہیں کی ، کاغزی طور پر بنایا گیا ٹریفک پلان سے شہریوں کو زلالت کے سو کچھ نہیں ملا