اسلام آباد ، پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں دو اشتہا ریو ں سمیت 11ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد

جمعرات 9 نومبر 2017 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران دو اشتہا ریو ں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس ، شراب ، اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوزجر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھا نہ تر نو ل پولیس کے سب انسپکٹر نو اب خا ن معہ ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملو ث اشتہا ری مجر م محمد رئیس ولد اعظم خا ن سکنہ ڈورے گا ئو ں کو گرفتار کر لیا جو کہ تھا نہ تر نو ل کے منشیا ت کے متعدد مقدما ت میں مطلو ب تھا ، جبکہ ایک اور کا رروائی کے دوران ملزم فیصل خا ن کو گرفتار کرکے اس سے 110گر ام چرس بر آمد کرلی، جبکہ اے ایس ٓئی محمد اکرم نے دوران گشت ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ شالیمار پولیس کے اے ایس آئی سلیم رضا نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث اشتہا ری مجر م با بر بٹ کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کر لیا،تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے فضل خا لق اے ایس آئی نے دوران سپیشل چیکنگ تھر ڈ روڈ سے دو ملزمان سجا د حسین اور طا رق محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو بو تلیں شراب بر آمد کرلی ملزمان ٹیو ٹا کر ولا کا ر رجسٹر یشن نمبر KT-676پر سوارتھے ۔

(جاری ہے)

تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے سب انسپکٹر فیض احمد نے دوران گشت منشیا ت فروش ضیا فت کو گرفتار کرکے اس سے 350گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم عرفان منظور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئی شفقت اللہ نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان محمد با قر اور خر م شہزاد کو گرفتار کر کے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا،تھا نہ نو ن پویس کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے چوری کی واردات میں ملزم محمد عظیم کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکردگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کاا علان کیا ہے ،ایس ایس پی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔

شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :