اسلام آباد، قائد اعظم یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ممبران نے برطرف طلبا کو بحال کرنیکا فیصلہ دیدیا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) وفاقی دارالحکومت کی بڑی قائد اعظم یونیورسٹی کو ہفتوں یرغمال بنائے رکھنے والے طلباء نے سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف کو جھکا لیا، یونیورسٹی سینڈیکیٹ ممبران نے برطرف طلبا کو بحال کرنے کا فیصلہ دے دیا ،بلوچ اور سندھ کونسل کے طلباء نے سیاسی طاقت کے ذریعے اپنے مطالبات منوا لیے ،فیصلہ وزیر تعلیم بلیغ الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا،سیاسی پریشر یونیورسٹی انتظامیہ اور سینڈیکیٹ اراکین پر بھاری پڑ گیا ،طلبا کو بحال کرکے ان کو جرمانے کرنے کی تجویز دے دی گئی،طلبا کی حمایت کرنیوالے سیاسی عناصر کو بھی یونیورسٹی بلایاگیا، قائداعظم یونیورسٹی کے تمام طلبا کو بحال کر دیا ہے ،نوٹیفکیشن کی کاپی بھی چیرمین بلوچ کونسل کے حوالے کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائد اعظم یونیورسٹی میں بلائی گئی ارجنٹ سینڈیکیٹ میٹنگ میں سیاسی دبائو کی بناء پر جامعہ کے اندر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث بلوچ اور سندھ کونسل کے نکالے گئے طلباء کو بحال کر دیا گیا ہے۔و زیر تعلیم بلیغ الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے سینڈیکیٹ اجلاس سیاسی پشت پناہی کرنیوالے بلوچ رہنمائوں کو بھی بلایا گیا تھا ،ہفتوں تک قائد اعظم یونیورسٹی کو یرغمال بنائے رکھنے والے طلباء نے سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف کو جھکا نے میں کامیاب ہو گئے ہیں، فیصلہ وزیر تعلیم بلیغ الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا،سیاسی پریشر یونیورسٹی انتظامیہ اور سینڈیکیٹ اراکین پر بھاری پڑ گیا ،طلبا کو بحال کرکے ان کو جرمانے کرنے کی تجویز دے دی گئی،طلبا کی حمایت کرنے والے سیاسی عناصر کو بھی یونیورسٹی بلایاگیا۔

قائداعظم یونیورسٹی کے تمام طلبا کو بحال کر دیا ہے ،نوٹیفکیشن کی کاپی بھی چیرمین بلوچ کونسل کے حوالے کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :