وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف ممالک کے سفیر و وفود کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، عالمی امور پر گفتگو

ملاقات کرنے والوں میں میں موریشس کے ہائی کمشنر، کازغستان کے سفیر ، عمان چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی ڈائریکٹر شامل تھے سندھ حکومت سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی، بین الاقوامی سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، محمد زبیر کی وفود سے گفتگو

جمعرات 9 نومبر 2017 21:15

وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف ممالک کے سفیر و وفود کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مختلف ممالک کے سفیر اور تجارتی وفود نے جمعرات کو سہہ پہر وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، عالمی تجارتی امور باالخصوص زراعت کے شعبہ میں مل کرکام کرنے پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوںمیں پاکستان میں موریشس کے ہائی کمشنر مسٹر محمد راشد صوبدار انے موریشس کی چارجڈ افیئرز نادراجین کیڈرمبرم، کازغستان کے سفیر مسٹر ایرک بیسمبیو اور جورڈن کیتجارتی وفد جس میں عمان چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مسٹر ھسام دیوک، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمان چیمبر ا?ف کامرس مسٹر مارون گیتھ، عمان چیمبر آف کامرس کے خزانچی مسٹر جمال فاریز شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں اور سندھ حکومت سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول موجود ہے لہٰذا انہوں نے وفود پر زور دیا کہ وہ صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کریں سندھ حکومت انہیں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں زراعت کے شعبہ کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اشیاء کے معیار کو بہتر بناکر اور پروڈکٹس کو برا?مد کرکے بھاری زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس مو قع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔#