جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ، متاثرہ بچوں خواتین اور معمر افراد کو دشواری کا سامنا

جمعرات 9 نومبر 2017 20:53

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ، متاثرہ بچوں خواتین اور معمر افراد کو دشواری کا سامنا۔ 10روز سے ویکسین کی دستیابی نہ ہونے پر علاج معالجہ کا خواب ادھورا دکھائی دینے لگا۔ شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں روزانہ 10سی15افراد بائولے کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو کر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر مسلسل 10روز سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بائولے کتوں کے کاٹنے کی ویکسی نیشن نایاب ہے۔ جس کے باعث متاثرہ بچوں ، خواتین اور معمر افراد کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ ایک ہفتہ کے دوران 60کے قریب افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے مگر ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد بازار سے مہنگے داموں انجکشن خریدنے پر مجبور ہیں۔ ہسپتال سے ویکسی نیشن نایاب ہونے پر مفت علاج معاملہ کاخواب ادھورا دکھائی دینے لگا ہے۔ جبکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے متاثرہ افراد کو مایوسی کے عالم میں واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ شہریوںنے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ و دیگر حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔