پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا اتحاد مصنوعی اور عارضی لگتا ہے، اس طرح کے مصنوعی اتحاد خود ہی اپنی موت مرجاتے ہیں ، دونوں کل تک آپس میں وست وگریبان تھے، پاکستان کو وفاقی پیغام کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی کا پیغام وفاقی ہوتا ہے

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 نومبر 2017 20:21

پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا اتحاد مصنوعی اور عارضی لگتا ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا اتحاد مصنوعی اور عارضی لگتا ہے، اس طرح کے مصنوعی اتحاد خود ہی اپنی موت مرجاتے ہیں ، دونوں کل تک آپس میں وست وگریبان تھے، پاکستان کو وفاقی پیغام کی ضرورت ہے، اور پیپلزپارٹی کا پیغام وفاقی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم ایم پاکستان کا اتحاد مصنوعی اور عارضی لگتا ہے، اسی طرح کے مصنوعی اتحاد خود ہی اپنی موت مرجاتے ہیں،انھوں نے کہا کہ کراچی کو ایک حلقے یا پارٹی کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکتا، پیپلزپارٹی ہر طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اور کرتی رہے گی، سیاسی اتحاد آتے ہیں اور جاتے ہیں، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کل تک آپس میں وست وگریبان تھے ان کے اتحاد سے سیاست پر کوئی خاص اثر نہیں ہوگا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو وفاقی پیغام کی ضرورت ہے، اور پیپلزپارٹی کا پیغام وفاقی ہوتاہے۔