قطری تنازع لوگوں کا مرکز توجہ نہیں بننا چاہیے ، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب حکومتوں کی تبدیلی کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں،قطر حالتِ انکار کے رویے کو تبدیل کرے،عادل الجبیر

جمعرات 9 نومبر 2017 16:21

قطری تنازع لوگوں کا مرکز توجہ نہیں بننا چاہیے ، سعودی وزیر خارجہ
ریاض/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر ی تنازع بہت چھوٹا معاملہ ہے اور یہ کوئی بحران نہیں ہے ،ہمیں اس سے بڑے مسائل درپیش ہیں،ان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی ، ایران کا جارحانہ رویہ ،عراق ، شام ، لبنان اور یمن میں جاری بحران اور لیبیا میں کام نمایاں ہیں،اس لیے قطری ایشو کو عوام کا مرکزِ توجہ نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ امریکا کے کیبل نیوز نیٹ ورک ( سی این این) سے انٹرویو کے دوران گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب حکومتوں کو تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ، بلکہ وہ رویے اور کرداروں کی تبدیلی کی پالیسی پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔وہ میڈیا کے ذریعے منافرت نہیں پھیلا رہا ہے اور نہ جذبات ابھار رہا ہے۔عادل الجبیر نے قطر پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے حالتِ انکار کے رویے کو تبدیل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم دوحہ کے کردار کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر ہم ایران اور دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے خلیج تعاون کونسلکو مضبوط کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :