گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا ،تیل بہنے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 9 نومبر 2017 15:33

گھوٹکی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09نومبر 2017ء):گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پرآئل ٹینکر الٹ گیا ،تیل بہہ کر شاہراہ پر پھیلنے لگا ۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا ۔آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا ۔حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث آئل ٹینکر سے نکل کر شاہراہ پر پھیلنے لگا۔ابھی تک کوئی بھی امدادی ٹیم موقع پر نہیں پہنچ سکی ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے احمد پور شرقیہ میں اس قسم کے حادثے کے دوران لاپرواہی برتے جانے سے آگ لگ گئی تھی جس کے باعث تیل اکٹھا کرنے میں مشغول 200سے زائد لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔