افغانستان : سڑک کنارے بم دھماکہ ، تین طالبان ہلاک ، سات زخمی

جمعرات 9 نومبر 2017 14:36

افغانستان : سڑک کنارے  بم دھماکہ ، تین طالبان ہلاک ، سات زخمی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین طالبان ہلاک ، سات زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ لغمان کے ضلع مالینشنگ میں سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین طالبان ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ہلاک ہونیوالے طالبان بم نصب کررہے تھے ۔