قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہم سب کا مشترکہ مشن ہے ،ْاپوزیشن لیڈر

جمعرات 9 نومبر 2017 13:46

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی کوئٹہ میں بم دھماکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہم سب کا مشترکہ مشن ہے اور اس مشن کی کامیابی کیلئے ہمیں ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اور ہمارے امن کیلئے ان دشمنوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ قائد حزب اختلاف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔