الطاف حسین کو ابھی تک کراچی کی سیاست نے مائنس نہیں کیا ،ڈاکٹر عشرت العباد

جمعرات 9 نومبر 2017 11:25

الطاف حسین کو ابھی تک کراچی کی سیاست نے مائنس نہیں کیا ،ڈاکٹر عشرت العباد
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9نومبر2017ء) :سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی کی سیاست کے تاثر سے کوئی چیز حقیقت میں تبدیل نہیں ہو سکتی کہ الطاف حسین کی سیاست کو دفن کر دیا گیا ہے ،الیکشن قریب آ رہے ہیں یہ بھی تاثر ہو سکتا ہے کہ عوام کی دلچسپی کیا ہے اس کے مطابق منشور کو اپنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے ایک لمبے عرصے تک کراچی میں سیاست کی ہے وہ ابھی تک لوگوں کے دلوں میں ہے اسے لوگوں کی سوچوں سے اتنی جلدی ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ کبھی سیاست میں ایسا نہیں ہوتا کہ کسی کو پارٹی سے اچانک ختم کیا جا سکے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں