پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی کا 9واں عرس گولڑہ شریف میںاختتام پذیر

ختم نبوت کا مسئلہ ہماری جان و ایمان کا ہے مرزائی، قادیانی دائرہ اسلام سے خارج اور غیر مسلم اقلیت ہیں، مقررین کا خطاب

بدھ 8 نومبر 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2017ء) پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی کا 9واں عرس گولڑہ شریف میںاختتام پذیر ہوگیا ،عرس میں پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری سجادہ نشین درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف نے اختتامی دعا کرائی۔ عرس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، کیپٹن ر صفدر اعوان ، بابر اعوان ، سرور خان ایم این اے ، پیر زاہد حسین ، مشائخ عظام ، علمااور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عرس کے مقررین نے کہاکہ ختم نبوت کا مسئلہ ہماری جان و ایمان کا مسئلہ ہے۔ مرزائی، قادیانی، لاہوری گروپ سب دائرہ اسلام سے خارج اور غیر مسلم اقلیت ہیں۔ ہم یہاں لاکھوں کے مجمے میں حکومت کو یہ باور کراتے ہیں پاکستان کی سالمیت پر یہودی و نگرانی سازشوں کے چہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کبھی جان بوجھ کر انتخابی فارم سے ختم نبوت کی شق کو تبدیل کر دیا جاتا ہے، اور زور اٹھنے پر پھر اصل حالت میں بحال کر دیا جاتا ہے۔

جب قادیانیوں کو 1974 میں کافر قرار دے دیا گیا ہے تو پھر یہ ختم نبوت کے متعلق سازشیں کر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو کیوں بھڑکانے کی کوشش میں ہیں۔ہم اپنا تن من دھن جان سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس اور ختم نبوت کے لئے قربان کر دیں گے۔ یہاں تمام پارٹیوں کے ذمہ داران بیٹھنے ہیں وہ یہ بات کان کھول کر سن لیں اگر ختم نبوت کے مسئلے پر سازشوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو گولڑہ شریف سے ریلی نہیں بلکہ انسانوں کے سمندر کا ریلہ ہو گا جو حکومت وقت اور سازشیوں کو تنکوں کی طرح بہا کے لے جائے گا۔

ہم حکومت وقت کو یہ بتا دیتے ہیں کہ ختم نبوت کے قانون پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم ختم نبوت کے سلسلہ میں نکلنے والی تمام ریلیوں کے لئے دعا گو ہیں۔ حکومت وقت ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کرنے والو کے نام سامنے لا کر ان کے خلاف آئین کے مطابق قانونی کاروائی کر کے سزا دے۔ آخر میں پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری سجادہ نشین درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا فرمائی ہے۔

مقررین نے کہاکہ جب پاک و ہند میں جھوٹے نبی مرزا قادیانی نے جھوٹی نبوت کا دعوہ کیا تھا تو اس وقت گولڑہ شریف سے تاجدار گولڑہ ، مامون من الرسول امام المسلمین سیدنا پیر سید مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ میدان عمل میں نکلتے ہوئی1900 کو لاہور مناظرے کے لئے تشریف لے گئے۔

متعلقہ عنوان :