نواز شریف کا سپریم کورٹ کیخلاف اعلان جنگ ریاست کیخلاف اعلان بغاوت ہے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹائون کا منصوبہ ایوان وزیر اعظم میں بنا ،عمل ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں ہوا ‘سربراہ عوامی تحریک

بدھ 8 نومبر 2017 20:55

نواز شریف کا سپریم کورٹ کیخلاف اعلان جنگ ریاست کیخلاف اعلان بغاوت ہے،ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ ریاست کے خلاف اعلان بغاوت ہے،،جعلی حلف نامے پیش کرنیوالوں کو موقع پر گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جاتا تو یہ آج قومی اداروں کے خلاف صف آراء نہ ہوتے،سانحہ ماڈل ٹائون کی منصوبہ بندی ایوان وزیر اعظم میں ہوئی ،عملدرآمد ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں ہوا ۔

وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے وکلاء رہنمائوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اشرافیہ کو ننگا کر دیا ۔یہ کرپشن ریفرنسز اور جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پر عدالتی کارروائی رکوانا چاہتے ہیں، کیونکہ انکے پاس 100لوگوں کو گولیاں مارنے اورچار دہائیوں کی لوٹ مار کا کوئی جواب اور حساب نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے مافیا کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر آئین و قانون کے مطابق فیصلے دئیے ہم معزز ججز کی استقامت اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے انجام دئیے جانیوالے جرات مندانہ آئینی کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انصاف 17جون 2014 کے دن مظلوم تھا جب حکومت نے 100شہریوں کو گولیاں ماریں اور 14 کو شہید کیا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف اس وقت مظلوم تھا جب شریف برادران نے عدلیہ کے حکم کے باوجود شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کی ایف آئی آر کے اندراج کا حق چھین لیا تھا۔