دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کو بحال کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس (کل )ہوگا

سینیٹر سراج الحق، مولانا فضل الرحمن، لیاقت بلوچ، شاہ اویس نورانی، ساجد میر اور علامہ ساجد علی نقوی شرکت کریں گے

بدھ 8 نومبر 2017 20:15

دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کو بحال کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2017ء) دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس کل ( جمعرات) کو منصورہ میں منعقد ہوگا۔جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں سینیٹر سراج الحق، مولانا فضل الرحمن، لیاقت بلوچ، شاہ اویس نورانی، ساجد میر اور علامہ ساجد علی نقوی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںاتحاد کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس سے پہلے غیر فعال اتحاد کی بعض جماعتیں اس بات پر اصرار کر رہی ہیں کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان اتحاد میں سنجیدگی دکھانے کے لیے حکومتوں سے الگ ہو جائیں۔ جماعت اسلامی خیبر پختوانخواہ حکومت سے باہر نکلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرے۔