مفکر پاکستان علامہ محمدا قبال نے ایک آزاد اسلامی ریاست کا تصور پیش کرکے ایشیاء کے مسلمانوں کو نیا ولولہ دیا،فردوس عاشق اعوان

بدھ 8 نومبر 2017 19:42

مفکر پاکستان علامہ محمدا قبال نے ایک آزاد اسلامی ریاست کا تصور پیش ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2017ء) مفکر پاکستان علامہ محمدا قبال نے ایک آزاد اسلامی ریاست کا تصور پیش کرکے امت مسلمہ بالخصوص براعظم ایشیاء کے مسلمانوں پر احسان عظیم فرمایا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ محمد اقبال کے خواب کو تعبیر دی جس پر انہیں قائد اعظم کا خطاب قوم نے دیا۔ علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں کو فلسفہ خودی اور عشق رسول ؐکی امامت کا درس دیا۔

جس پر کار بند ہو کر آج بھی اقوام عالم کی امامت کا فریضہ سرانجام دیا جاسکتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان یوم اقبال کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ کے ولی کامل ہیں اور مسلمان ان کی قبر سے بھی روحانی اقساب حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نوجوانوں کو اس امر کی ہدایت کی ہے کہ وہ علامہ محمد اقبال ؒ کا مطالعہ کریں اور تفہیم اقبال کیلئے وقت نکالیں انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒامت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں اور زندہ قومیں اپنے مشاہیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فراخ دلی کا مظہر کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر گھر میں اقبال کے فلسفہ اور اقبال کی سیرت کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے علامہ محمد اقبال ؒ نے زندگی کے تمام پہلوئوں پر قوم کی رہنمائی کی ہے اور طے شدہ عشق و عاشقی کے فسانوں گل بلبل کے ترانوں سے آگے نکل طارس ارباب سے شرف نظر کی ہے اور شمشیرو سنا کو جوان کا زیور قرار دیا ہے۔