نیاشناختی کارڈ بناتے وقت ووٹ کا اندراج بھی کر دیا جائیگا

الیکشن کمیشن اور نادرا نے نئے ووٹوں کے اندراج کا نظام بنا لیا

بدھ 8 نومبر 2017 19:08

نیاشناختی کارڈ بناتے وقت ووٹ کا اندراج بھی کر دیا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن اور نادرا نے نئے ووٹوں کے اندراج کا نظام بنا لیا،10نومبر کے بعد نیاشناختی کارڈ بناتے وقت ووٹ کا اندراج بھی کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے حامل لاکھوں افراد کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں، آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا۔ شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹرز سے عارضی یا موجودہ پتے پر ووٹ درج کرانے کا پوچھا جائے گا۔ نادرا کے سوفٹ ویئر میں ووٹ اندراج سے متعلق انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، شناختی کارڈ بنواتے وقت ووٹ کے اندراج کا عمل 10 نومبر سے شروع ہوگا، عارضی اور مستقل پتے کے علاوہ درج ووٹ آئندہ سال دسمبر تک ختم کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :