پی ٹی آئی انٹر انتخابات ،ْ رائے حسن نواز کو مغربی پنجاب کا صدر بنانے کیخلاف مقدمات میں 13 نومبرتک جواب جمع کرانے کی مہلت

بدھ 8 نومبر 2017 15:59

پی ٹی آئی انٹر انتخابات ،ْ رائے حسن نواز کو مغربی پنجاب کا صدر بنانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قراردینے اور رائے حسن نواز کو مغربی پنجاب کا صدر بنانے کیخلاف مقدمات میں تحریک انصاف کو 13 نومبرتک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان ایک بار پھر پیش نہ ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر تک تحریک انصاف جواب جمع کرائے نہیں تو فیصلہ سنا دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 13 نومبرتک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما یوسف علی نے انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

نا اہلی کے باوجود رائے حسن نواز کو پی ٹی آئی مغربی پنجاب کا صدر بنانے سے متعلق کیس میں بھی تحریک انصاف نے جمع نہیں کرایا، رائے حسن نواز کے وکیل کی مزید وقت دینے کی استدعا پر رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ دو بار موقع دیا گیا اب کیا آپ کا کیس خارج کر دیا جائی الیکشن کمیشن نے عمران خان، جہانگیر ترین کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری نوٹس کرتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :