سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی ہے ،ْ دانیال عزیز

بدھ 8 نومبر 2017 15:53

سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی ہے ،ْ دانیال عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی ہے ،ْجسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد نے غلط بیانی پر ہی نواز شریف کے کیس میں اقلیتی فیصلہ دیا تھا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا یہ ماتحت عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں ہے کہ اس کے اوپر مانیٹرنگ جج بھی لگایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تعصب ہے اور جو شعر انہوں نے فیصلے میں لکھا ہے وہ بھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ اقامہ میں کون لوٹا گیا ،ْ مانیٹرنگ جج کے فیصلے پر اثرانداز ہونے کے تاثر بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں ان کا اعترافی بیان بھی ہے اور جہانگیر ترین کی کمپنیوں بارے ایس ای سی پی کی رپورٹ تک نہیں منگوائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ لے کرعدالت کو فراہم کریں گے پھر اس کے بعد پتا چلے گا کہ کون صادق اور امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد نے غلط بیانی پر ہی نواز شریف کے کیس میں اقلیتی فیصلہ دیا تھاجبکہ دیگر تین ججوں نے فیصلہ موخرکیا تھا اور کہا تھا کہ ہم غلط بیانی پر کیس نہیںبناتے اور پھر جے آئی ٹی بنائی گئی۔