اسامہ بن لادن کے بیٹے کی اپنے ہمدردوں سے بغاوت کی اپیل

میرے مسلمان بھائی امریکیوں سے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لیں،بیان

بدھ 8 نومبر 2017 14:58

اسامہ بن لادن کے بیٹے کی اپنے ہمدردوں سے بغاوت کی اپیل
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے، حمزہ نے اپنے ماننے والوں سے کہا ہے کہ امریکی ایجنٹوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‘‘ اور ’’عوام کو جگاؤ، جب تک تیاری مکمل ہو اور لوگ بغاوت کے لیے تیار ہو جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حمزہ نے یہ بیان ایک تقریر میں دیا جسے القاعدہ کے السحاب میڈیا فاؤنڈیشن نے جاری کیا ہے۔اٴْنھوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ امریکیوں سے اٴْن کے والد اور القاعدہ کے بانی کی ہلاکت کا بدلہ لیں۔حمزہ نے اپنے ہمدردوں کو بتایا کہ وہ جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ بیلٹ باکس میں ڈالے گئے بیکار کاغذوں کی مدد سے آزادی نہیں حاصل کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :