سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی ہے

جہانگیر ترین کی کمپنیوں بارے ایس ای سی پی کی رپورٹ تک نہیں منگوائی گئی، دانیال عزیز

بدھ 8 نومبر 2017 14:36

سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی ہے اور پھر کیلبری فونٹ کے بارے میں برطانوی وکیل نے بھی گواہی دی کہ اس معاہدے پر 2006ء میں اس کے سامنے دستخط ہوئے اور یہ بھی معلوم ہے کہ کیلبری فونٹ اس وقت دستیاب تھا۔

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا یہ ماتحت عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں ہے کہ اس کے اوپر مانیٹرنگ جج بھی لگایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تعصب ہے اور جو شعر انہوں نے فیصلے میں لکھا ہے وہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ اقامہ میں کون لوٹا گیا۔

(جاری ہے)

مانیٹرنگ جج کے فیصلے پر اثرانداز ہونے کے تاثر بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں ان کا اعترافی بیان بھی ہے اور جہانگیر ترین کی کمپنیوں بارے ایس ای سی پی کی رپورٹ تک نہیں منگوائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ لے کرآج عدالت کو فراہم کریں گے پھر اس کے بعد پتا چلے گا کہ کون صادق اور امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار نے غلط بیانی پر ہی نواز شریف کے کیس میں اقلیتی فیصلہ دیا تھاجبکہ دیگر تین ججوں نے فیصلہ موخرکیا تھا اور کہا تھا کہ ہم غلط بیانی پر کیس نہیںبناتے اور پھر جے آئی ٹی بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی ٹارگٹنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :