خیبر ایجنسی میں سوات سکائوٹس کا فری میڈیکل کا انعقاد

بدھ 8 نومبر 2017 13:25

خیبر ایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) خیبر ایجنسی ملاگوری سول ہسپتال لوڑہ مینہ میں سوات سکائوٹس 215ونگ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جسم میں 292مرد‘ 388خواتین اور 398بچوں کا مفت علاج معالجہ کیاگیا جبکہ سوات سکائوٹس کے عہدیداروں کے مطابق اس طرح کے مزید فری کیمپس بھی علاقے میں لگائے جائینگے اور غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی‘ انہوں نے مزید کہاکہ سوات سکائوٹس عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ انہیں صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :