یورپی یونین کے رکن ممالک میں پانچ برسوں میں ایک لاکھ60 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں نے پناہ کی درخواستیں دیں-یورپی یونین
میاں محمد ندیم بدھ 8 نومبر 2017 12:46
(جاری ہے)
اٹلی کے بعد پاکستانی تارکین وطن کی پسندیدہ منزل جرمنی رہا جہاں 36ہزار پاکستانی شہریوں نے سیاسی پناہ کے حصول کے خواہش مند رہے۔
جرمنی کے بعد ہنگری، برطانیہ اور یونان بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ہالینڈ، سپین، سوئٹزرلینڈ اور ناروے جیسے ممالک میں ان پانچ برسوں میں ایک ہزار سے بھی کم پاکستانی پناہ کی تلاش میں پہنچے۔یورو سٹیٹ اعداد و شمار پاکستانیوں کے اس تاثر کی تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ اٹلی میں دیگر یورپی ممالک کی نسبت پاکستانی شہریوں کو پناہ ملنے کے امکانات نسبتاً زیادہ ہیں۔2012کے آغاز سے لے کر 2016کے اواخر تک جن پاکستانی شہریوں کی پناہ کی درخواستیں نمٹائی گئیں ان میں سے اٹلی میں قریب 44فیصد کو مختلف درجات میں پناہ دے دی گئی۔اٹلی کے مقابلے میں برطانیہ میں 21، جرمنی میں 13 جب کہ یونان میں محض ایک فیصد پاکستانی شہریوں کو پناہ ملی۔اس عرصے میں اطالوی حکام نے مجموعی طور پر قریب29 ہزار پاکستانی شہریوں کی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے سنائے جن میں سے ساڑھے بارہ ہزار کو پناہ دے دی گئی جب کہ دیگر تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔تاہم اگر سالانہ اعتبار سے دیکھا جائے تو اٹلی میں بھی پناہ کے متلاشی پاکستانی شہریوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ پناہ دئیے جانے کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ 2012کے دوران دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کی درخواستوں پر ابتدائی فیصلے سنائے گئے جن میں سے قریب 1200 پاکستانیوں کو پناہ ملی اور پناہ کے کامیاب درخواست گزاروں کی شرح ساڑھے چھپن فیصد رہی۔اس کے مقابلے میں اطالوی حکام نے 2015میں قریب 8 ہزار جبکہ 2016میں قریب 12 ہزار پاکستانی تارکین وطن کی پناہ کی درخواستیں نمٹائیں اور بالترتیب 44اور 37فیصد پاکستانیوں کو پناہ دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔پناہ کے زیادہ تر کامیاب درخواست گزاروں 44فیصد کو اٹلی میں انسانی بنیادوں پر پناہ دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.