جلال آباد میں قتل سفارتکار نیئر اقبال رانا کا جسد خاکی آبائی گائوں پہنچنے پر کہرام مچ گیا

جسدخاکی پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے پاکستان پہنچا ئی گئی، فوجی اعزاز کے ساتھ وصول کیا گیا

منگل 7 نومبر 2017 20:42

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) افغانستان کے شہر جلال آباد میں قتل ہونے والے سفارتکار نیئر اقبال رانا کا جسد خاکی پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے پاکستان پہنچا دی گئی اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ ایک گھنٹہ کے لئے بند کیا گیا ، جسدخاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ وصول کیا گیا اورگارڈ آف آنرز کے ساتھ اسلام آباد روانہ کیا گیا، شہید سفارتکار کی میت آبائی علاقے پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ۔

منگل کو افغانستا ن جلال آباد شہر میں پاکستان کے قونصل جنرل عارف بیٹنی نے بتایا کہ قونصلیٹ کے اسسٹنٹ سیکرٹری نیئر اقبال رانا پر تاک میں بیٹھے نا معلوم ملزمان نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا جب وہ نماز مغرب ادا کرنے کی غرض سے مسجد جا رہے تھے فائرنگ کے دوران ان کے بدن کو 6گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ابتدائی طورپر سفارتکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جلال آباد اسپتال منتقل کیا گیا مقتول سفارت کارکی لاش سخت سیکورٹی انتظامات میں طورخم سرحد کے راستے پاکستان پہنچا دی گئی طورخم میں خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ کرنل فرح ہمایون نے لاش وصول کی اور فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں طورخم سے اسلام آباد روانہ کر دی گئی مقتول سفارت کار حال ہی میں جلال آباد قونصل خانے میں تعینات کیا گیا تھا اور قونصلر جنرل کے اسسٹنٹ کے طورپر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگواران میں سے پانچ بیٹے چھوڑے ہیں ۔ مقتول کی لاش ان کے آبائی گائوں میں پہنچاتے ہی کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :