ْاسلام آباد ہائی کورٹ، توہین عدالت کی درخواست کی سماعت، وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی طلب

منگل 7 نومبر 2017 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز ( پمز ) کے کلاس فور ملازم ظہیر کی جانب سے ہائوسنگ منسٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت عدالت عالیہ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے پندرہ نومبر کو ہائوسنگ کے وزیر اکرم خان درانی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتتمل سنگل رکنی بینچ نے پمز ہسپتال کے کلاس فور کے معذور ملازم کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل معذور ہے عدالتی حکم کے باوجود بھی پانچویں فلور پر فلیٹ الاٹ کیا گیا جو کہ عدالتی احکامات کے خلاف مذاق ہے جس پرعدالت نے برہمی کا اہظار کرتے ہوئے وزارت ہائوسنگ کے وزیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کردی ۔