آئندہ الیکشن سے قبل حلقہ بندیوں کے ھوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، چوہدری نثار علی خان

مسلم لیگ ن میں ناکوئی فاروڈ بلاک بن رہا ہے اور نہ ہی کوئی ٹیکنو کریٹ حکومت آرہی ہے ، سب مضروضے اور قیاس آرائیاں ہیں۔ شریف خاندان کے احتساب کیساتھ دیگر 400لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جو کہ ابھی تک شروع نہیں ہوا، سابق وزیر داخلہ کی چوہدری لیاقت علی خان کی وفات پر تعزیت کے موقع پر گفتگو

منگل 7 نومبر 2017 20:03

آئندہ الیکشن سے قبل حلقہ بندیوں کے ھوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کا ..
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ آنے والے الیکشن پرانی حلقہ بندیاں یا نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔مسلم لیگ ن کا موقف بڑا واضع ہے کہ انتخابات میں کسی صورت بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے سیاسی جماعتوں کو بھی آگے آنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن میں ناکوئی فاروڈ بلاک بن رہا ہے اور نہ ہی کوئی ٹیکنو کریٹ حکومت آرہی ہے ، سب مضروضے اور قیاس آرائیاں ہیں۔ شریف خاندان کے احتساب کیساتھ دیگر 400لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جو کہ ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔سابق وفاقی وزیرداخلہ چویدری نثار علی خان کی ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے چوہدری لیاقت کے بھائی صبح صادق اور ان کے دونوں صاحبزادوں چوہدری حیدر سلطان اور چوہدری شہریار اور اہلیہ رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت سے اظہار تعزیت کیا۔ جبکہ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری نذر حیات گوندل، چیئرمین صوفی مشتاق بھٹی، چیئرمین ارشد محمود دھروگی، قاضی زاہد وقار اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کو خواہ مخواہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے مسلم لیگ ن ایک بڑی اورملک گیر جماعت ہے اور اس میں ہر وقت اختلاف رائے رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے لہٰذا جمہوریت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔چوہدری نثار علی خان کی سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چوہدری لیاقت کی سیاسی وفاداری نے انہیں پورے علاقے میں ممتاز اور منفرد بنایا ہے۔