اولیائے کرام نے برصغیر میں اشاعت اسلام میں بنیادی کردار ادا کیا،بلال یاسین

مزارات سے رشدوہدایت اور روحانیت کے دریا آج بھی بہہ رہے ہیں،وزیر خوراک کی پیر مکیؒ کے دربار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر گفتگو

منگل 7 نومبر 2017 19:35

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ اولیائے کرام اور صوفیانے برصغیر میں اشاعت اسلام میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اولیا کے مزارات سے رشدوہدایت اور روحانیت کے دریا آج بھی بہہ رہے ہیں۔ برصغیر کی ممتاز روحانی شخصیت حضرت سید عزیزالدین المعروف پیر مکیؒ کے دربار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خانقاہوں اور بزرگوں کے درباروں سے ہمیشہ امن اور انسانیت سے محبت کادرس دیا گیا۔

(جاری ہے)

حضرت پیر مکیؒ کا شمار برصغیر آنے والے ابتدائی ترین بزرگوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے لاہور میں قیام کے دوران غیرمسلموں کو اسلام کی سنہری تعیلمات سے آگاہ کیا ۔ بلال یاسین نے مزار پر حاضری کے وقت ،پھولوں کی چادریں چڑھائی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے دعا بھی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سے منیجر اوقاف نے ملاقات کی اور مزار کے انتظامی امور پر روشنی ڈالی۔ بلال یاسین نے ہدایت کی مزار شریف پر آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :