عمان ایئر کادنیا کے سب سے بڑے ٹریول ٹریڈ شو "ورلڈ ٹریول مارکیٹ "میں شرکت کا اعلان

منگل 7 نومبر 2017 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) سلطنت عما ن کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر کا ٹریولنگ کے شعبے میں دنیا کے سب سے بڑے گلوبل ٹریول ٹریڈ کلینڈرمیں شرکت کا اعلان، ورلڈ ٹریول مارکیٹ کے نام سے ہونے والے اس شو کا انعقاد ایکسل لندن میں کیا جارہاہے۔ سال 2017عمان ایئر کے لیے اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس سال عمان ایئر ہیتھرو ایئر پورٹ سے اپنے آپریشن کے دس سال مکمل ہونے سمیت مسقط سے مانچسٹر فلائٹ آپریشن متعارف کرانے کا جشن منارہاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عمان ایئر کے ڈپٹی سی ای او اور ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کمرشل عبدالرحمان البوسیدی، سینئر منیجمنٹ ممبرز اور سلطنت عمان کی وزارت ٹورازم کے دیگر اعلیٰ عہدیدار کا ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں شراکت داروں کی مشاورت سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے آپریشن کو دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ سلطنت عمان کی قومی ایئر لائن ہونے کے ناطے عمان ایئر اپنے صارفین کی بہتر خدمات کے لیے پراڈکٹس اور سروسز متعارف کرانے کے لیے سرمایہ کاری کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گا، یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ عمان ایئر اپنے صارفین کو بے مثال اور شاندار خدمات کی فراہمی میں سر فہرست ایئرلائن ہے۔

متعلقہ عنوان :