کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے قومی تعمیر و ترقی اورجمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ،قائم علی شاہ

ہم نے حکمرانی کی بجائے عوام کے خدمت گار کے طورپر ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ،سابق وزیراعلیٰ سندھ

منگل 7 نومبر 2017 17:34

کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے قومی تعمیر و ترقی اورجمہوریت پر یقین ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محبت وطن سماج عوام دشمن منصوبوں کے خلاف اور تعلیم کی روشنی کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے قومی تعمیر و ترقی اورجمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔سید قائم علی شاہ نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حسن رضا آرائیں۔

(جاری ہے)

سید علی مدد شاہ ،عبدالحمید ڈپٹی اور صوفی محمد اسحاق سومرو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے دور میں خیرپور تعلیمی مانچسٹر بنا اب ان اداروں کی حفاظت کرنا عوام کا کام ہے ہم وائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن پر عمل در آمد کررہے ہیں ہم نے حکمرانی کی بجائے عوام کے خدمت گار کے طورپر ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے کرسی آنی جانی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آصف علی زارداری اور بلاول بھٹو پارٹی کو اپنے آئین و قانون کے تحت لے کر چل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :