Live Updates

نوازشریف اور عمران خان کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے ، عوامی حقوق کی علمبردار پاکستان پیپلزپارٹی 2018 میں پاکستان میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف کا تقریب سے خطاب

منگل 7 نومبر 2017 16:10

اسلام آباد/بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ نوازشریف اور عمران خان کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے ، عوامی حقوق کی علمبردار پاکستان پیپلزپارٹی 2018؁ میں پاکستان میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ، بھٹو کے نظریات پر چلتے ہوئے آصف علی زرداری کی قیادت میں حکومت بنائیں گے ، پاکستان کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے ،ن لیگ آزادکشمیر اپنے اہداف میں ناکام ہوچکی ہے ، پیپلزپارٹی کے اسلام 5 دسمبر ہونیوالے جلسے میں ہزاروں کشمیری جیالے شریک ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اوورسیز کشمیری راہنمائوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں مہمانان گرامی سینئر کارکنان پاکستان پیپلزپارٹی چودھری شیرزمان آف اولڈہم، سابق کونسل یونین کونسل کسگمہ چودھری منیر آف یوکے ، ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چودھری الیاس چیز آف اوسلو سابق وائس چیئرمین کسگمہ ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی چودھری بابر بشیر ، عبدالخالق ، حاجی لیاقت ، اورنگزیب چودھری ، نذیر چودھری ،چوددھری حنیف ، چوھدری سہیل انور ، ، عبدالغفار اسلم شامل تھے ،اس موقع پر چودھری پرویزاشر ف ، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوھدری ولید اشرف نے مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر کارکن پاکستان پیپلزپارٹی چودھری شیر زمان ودیگر نے چودھری اشرف کی جانب سے عزت افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بابائے بھمبر چودھری محمد اشرف مرحوم سے لے کر نوجوانوں راہنما چودھری حسن اشرف تک ہماراس خاندان اور پاکستان پیپزلپارٹی سے تیسری نسل تک کاتعلق ہے ۔ اور یہ خا ندانی وسیاسی وابستگی مرتے دم تک بھرپور اعتماد کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہے گی تقریب عشائیہ میں جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب چوھدری افتخار ، عظمی ، خرم افضال پاشاچودھری عامرشہزاد، شکیل احمد، ملک خادم حسین بھی شریک ہوئے تھے ۔

استقبالیہ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اسلام آباد میں 5 دسمبر کو منعقدہ ہونیوالے جلسہ کوکامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی جس میں یہ بھی طے کیاگیاکہ آزادکشمیر کے بھمبر سے نیلم تک کے تمام پارٹی ورکروں کو اسلام آباد تک پہنچایاجائے گا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5 دسمبر یوم تاسیس کاجلسہ پاکستان کی تاریخ کا رخ موڑ کررکھ دیگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور نوازشریف کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے انہوں نے کہاکہ اپنی ذاتی کیلئے کام کرنیوالوں کا حل دنیا نے دیکھ لیاہے ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی فلاح وبہود کیلئے کام کرتے ہیں۔انشاء اللہ 2018؁ کے عام انتخابات میں پاکستان میں پی پی کی حکومت ہوگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات