آصف زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے ،ْدانیال عزیز

منگل 7 نومبر 2017 15:43

آصف زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے ،ْدانیال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری و مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ آصف زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے ،ْ راجہ پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے، کیا یہی احتساب ہے ۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے جب کہ سابق صدر آصف زرداری کے کیسز کا ریکارڈ عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والیم 10 کو پبلک نہیں کیا جارہا ہے، کیا یہی احتساب ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم بارے خورشید شاہ کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ جو مرضی کہتے رہیںانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتی ہے لیکن اس وقت ان کے پاس پورے امیدوار ہی نہیں تھے اور جنہوں نے انتخاب میں حصہ لیا ان میں سے بیشتر کی ضمانت ضبط ہوئی، ان انتخابات میں پی ٹی آئی نیچے سے فرسٹ آئی، پاکستان کی سیاست میں یہ کھیل کتنی دیر تک تک چلتا رہے گا، اس ملک کو خدارا چلنے دیں، بچوں کو نوکریاں دلوانے دیں، پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے دیں اور ملکی معیشت کا پہیہ چلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔