نوازشریف سے میر حاصل بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات،سیاسی امور اورصوبائی امورپر تبادلہ خیال

منگل 7 نومبر 2017 14:22

نوازشریف سے میر حاصل بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے ملاقات کرکے اہم سیاسی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پنجاب ہائوس میں وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ، جس میں اہم سیاسی امور ، پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتر ی ، دہشتگردی میں نمایاں کمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔