علامہ اقبال کے فکرو فلسفہ پر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت 9 نومبرکوخصوصی تقریب ہو گی، مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی صدارت کریںگے

منگل 7 نومبر 2017 12:01

علامہ اقبال کے فکرو فلسفہ پر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت 9 نومبرکوخصوصی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے فکرو فلسفہ پر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت 9نومبرکو صبح 10بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں منعقدہ خصوصی تقریب ہو گی جس کی صداررت وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کریںگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ تقریباتِ اقبال کے سلسلے میں منعقدہ اس نشست میں معروف اقبال شناس دانشور پروفیسر فتح محمدملک ، ڈاکٹرطالب حسین سیال اور پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر -’’تعمیرِ پاکستان، فکر اقبال کی روشنی میں ‘‘کے فکر انگیز موضوع پر خصوصی گفتگو کریں گے۔ نظریہ پاکستان کونسل کے تحت علامہ اقبال کی زندگی کے مختلف ادوار پر مشتمل نادر تصاویرکی نمائش 15نومبر تک جاری رہے گی۔