زرداری کے خلاف کیسز کا ریکارڈ غائب ہوگیا، دانیال عزیز

منگل 7 نومبر 2017 11:43

زرداری کے خلاف کیسز کا ریکارڈ غائب ہوگیا، دانیال عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری و مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ آصف زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے، راجاپرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے، کیا یہی احتساب ہے والیم 10 پبلک نہیں کیا جارہا ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے جب کہ سابق صدر آصف زرداری کے کیسز کا ریکارڈ عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والیم 10 کو پبلک نہیں کیا جارہا ہے، کیا یہی احتساب ہے۔