پاکستان میں جمہوری عمل کا تحفظ کرنے والی قوتیں موجود ہیں، احسن اقبال

نواز شریف کو سیاسی منظرسے ہٹانے کی کوشش ہر دفعہ ناکام ہوئی، خواجہ سعد رفیق جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعتیں ملک میں بروقت انتخابات چاہتی ہیں، امیر مقام حلقہ بندیوں کے حوالے سے مجوزہ ترمیمی بل پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا، زاہد حامد آئین کے تحت ہر10سال بعد مردم شماری ہونی چاہئے، ملک میں امن و امان کا مسئلہ حل ہوتے ہی مردم شماری کرائی گئی، پاکستان میں کئی سالوں بعد ہونے والی مردم شماری کو فوج اور سول انتظامیہ نے ملکر یقین بنایا، تمام سیاسی جماعتوں سے استدعا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوری اور ملکی مفاد میں حکومت سے تعاون کریں، لیگی رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 22:43

پاکستان میں جمہوری عمل کا تحفظ کرنے والی قوتیں موجود ہیں، احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان میں جمہوری عمل کا تحفظ کرنے والی قوتیں موجود ہیں، انتخابات اپنا وقت پر ہوں گے، قبل از وقت انتخابات خارج از امکان ہیں، سعد رفیق نے کہا نواز شریف کو سیاسی منظرسے ہٹانے کی کوشش ہر دفعہ ناکام ہوئی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ہر10سال بعد مردم شماری ہونی چاہئے، ملک میں امن و امان کا مسئلہ حل ہوتے ہی مردم شماری کرائی گئی، پاکستان میں کئی سالوں بعد ہونے والی مردم شماری کو فوج اور سول انتظامیہ نے ملکر یقین بنایا، مردم شماری کے نتائج کے مطابق حلقہ بندیاں ہور ہی ہیں، آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی میں پنجاب کی 9سیٹیں کم ہو گئی جبکہ بلوچستان میں تین اور اسلام آباد میں ایک سیٹ کا اضافہ ہو رہا ہے، مردم شماری کے مطابق خیبرپختونخواہ کی5سیٹوں کا اضافہ ہو رہا ہے، حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیم پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں رفنہ ڈالنا کوئی سیاسی جماعت برداست نہیں کر سکتی، پاکستان میں جمہوری عمل کی حفاظت کرنے والی قوتیں موجود ہیں، منتخب جمہوری حکومت کا مدت پوری کرنا پاکستان کی تاریخ میں دوسرا سنہری موقع ہے، 1998ء کی مردم شماری پر انتخابات ہوئے تو چھوٹے صوبوں سے زیادتی ہوگی پیپلزپارٹی نی1998ء کی مردم شماری کے مطابق سیٹوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے، نئی حلقہ بندیوں کے باعث قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، مسلم لیگ ن کے سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ کیسے کریں گے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اور سینیٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی اے اپنے ایم پی ایز پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات جلد چاہتی ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین اور قانون میں کوئی گنجائش نہیں ملک میں کسی کو کسی بھی قسم کا این آر او نہیں دیا جارہا مسلم لیگ ن کا این آر او پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے استدعا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوری اور ملکی مفاد میں حکومت سے تعاون کریں، مسلم لیگ ن نے پنجاب کی نشستیں کم ہونے پر کوئی اعتراض نہیں کیا، پارٹی قائد نواز شریف نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی ہے، سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، ہر جماعت میں ہوتا ہے، نواز شریف کو شریف کو سیاسی منظر سے ہٹانے کی کوشش ہر دفعہ ناکام ہوئیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون زائد حامد نے کہا حلقہ بندیوں کے حوالے سے مجوزہ ترمیمی بل پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا، انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم ضروری ہے، جبکہ امیر مقام کا کہنا تھا کہ عوام بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں تعاون کریں، جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعتیں ملک میں بروقت انتخابات چاہتی ہیں۔