جھوٹ کاپلندہ زیادہ دیرنہیں چلے گا،شریف برادران اڈیالہ جیل میں دکھائی دے رہے ہیں، لطیف کھوسہ

پیر 6 نومبر 2017 22:43

جھوٹ کاپلندہ زیادہ دیرنہیں چلے گا،شریف برادران اڈیالہ جیل میں دکھائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ جھوٹ کاپلندہ زیادہ دیرنہیں چلے گا،شریف برادران اڈیالہ جیل میں دکھائی دے رہے ہیں ،عام انتخابات میں تاخیرنہیں ہونی چاہئے وقت پرہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ نے کہاکہ عام انتخابات وقت پرہونے چاہئیں ،حلقہ بندیاں پرانی لسٹوں پربھی ہوسکتی ہیں ،کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ انتخابات میں تاخیرہو۔

انہوںنے کہاکہ پوری ن لیگ شریف خاندان کوبچانے میں لگی ہوئی ہے ۔مسلم لیگ ن والے افواہیں پھیلارہے ہیں ،جھوٹ پرجھوٹ بولے جارہے ہیں ،میڈیانے عوام کوشعوردیاشریف برادران چاہے بھی تونکل نہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ جھوٹ کاپلندہ زیادہ دیرنہیں چلے گا،شریف برادران اڈیالہ جیل میں نظرآتے ہیں۔