ماروی میمن کے عطر نے قومی اسمبلی میں دھوم مچا دی

خواتین اراکین قومی اسمبلی ماروی میمن سے عطر کے بارے میں معلومات اورقیمتیں پوچھتے رہے

پیر 6 نومبر 2017 22:11

ماروی میمن کے عطر نے قومی اسمبلی میں دھوم مچا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) ماروی میمن کے عطر نے قومی اسمبلی میں دھوم مچا دی ساتھی خواتین اراکین قومی اسمبلی ماروی میمن سے عطر کے بارے میں معلومات اورقیمتیں پوچھتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ماروی میمن ایک مخصوص قسم کا عطر ساتھ لے کر ائی تھی ماروی میمن نے عطر کی شیسی کھولتے ہی خوشبو نے ایوان میں دھوم مچادی ماروی میمن کے ارد گرد ساتھی خواتین پارلیمنٹرین طاہرہ اورنگزیب، شیزہ فاطمہ خواجہ، شائستہ پرویز اور لیلیٰ خان نے جھرمنٹ کی صورت میں اکٹھی ہوگئیں اور مصنوعی عطر کے بارے میں پوچھتی رہی اجلاس میں معمول کے ایجنڈے سے ہٹ کر ساتھی خواتین کو مصنوعی عطرے کے بارے میں معلومات دینے میں مصروف رہیں ماروی میمن جب قومی اسمبلی کے اجلاس سے نکلنے لگی تو وہ رکن اسمبلی شیزہ فاطمہ خواجہ سے ملی تو ان کو خوشبو آئی تو شیزہ فاطمہ نے ماروی میمن سے پوچھا کہ کون سی پرفیوم لگائی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ آئو بیٹھو میں دکھاتی ہوں ماروی میمن نے اپنے پرس سے عطر نکالا اور شیزہ فاطمہ کے ہاتھ پر لگایا اور وہ خوشبو سونگنے لگیں اس کے بعد دوسری ساتھی خواتین نے ان سے پوچھا بہت اچھا عطر ہے تو ماروی میمن نے سب کے ہاتھ پر عطر لگایا جس کی خوشبوسب ساتھی خواتین سونگتی رہیں۔