پاکستان واپڈا نے 63ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے

پیر 6 نومبر 2017 21:31

پاکستان واپڈا نے 63ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی
فیصل آباد۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان واپڈا نے 63ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی،کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں پاک آرمی نے دوسری اور ایچ ای سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری فائنل مقابلوں کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی میئر چوہدری عبدالغفور،چوہدری کاشف گجر،سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)میاں ضیاء الرحمن،چیئرمین چوہدری ارشد گجر،سیکرٹری جنرل پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار،صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن پنجاب رائے حبیب الرحمن بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک اور دیگر بھی موجود تھے ،وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور چیمپئن شپ کے انعقاد کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :