Live Updates

کرپشن کے الزام میں برطرف وزیرابرارحسین تنولی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 نومبر 2017 20:31

کرپشن کے الزام میں برطرف وزیرابرارحسین تنولی کا پی ٹی آئی میں شمولیت ..
مانسہرہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 نومبر2017ء) : تحریک انصاف میں کرپشن کے الزام میں برطرف وزیر ابرار حسین تنولی نے شمولیت کا فیصلہ کرلیا،پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی شمولیت کاخیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کے کرپشن کے الزام میں برطرف صوبائی وزیر ابرار حسین تنولی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وی وی آئی پی کلچر کے دعوے کو ٹھکرا کراپنی سابق اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کے رکن ابرار حسین تنولی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ پہنچے۔ جبکہ دعوت ولیمہ میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤکی عدم شرکت نے کئی سوالات کو جنم دیا۔ضلعی صدر پی ٹی آئی زرگل خان بھی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ابرار تنولی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک نے خیبرپختونخواہ کی کابینہ میں موجود قومی وطن پارٹی کےابرارحسین تنولی سمیت دو وزراء کو کرپشن کے الزامات میں برطرف کر دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات