وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اللہ خان زہری کاکوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،عوامی حلقے

پیر 6 نومبر 2017 21:29

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اللہ خان زہری کاکوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) بلوچستان مسلم لیگ (ن ) کے صوبائی صدر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اللہ خان زہری کاکوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا گیا ہے اور اس سے بلوچستان کے دوردراز علاقوں کی محرومیاں ختم ہو جائینگی ۔نیا ضلع بننے سے کوئٹہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا جس طرح اب ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جارہی ہے جو اپنی مثال آپ ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ہیڈ کو ارٹروں میں ترقیاتی کام جاری ہے اور خاص طور پر کوئٹہ شہر میں وزیر اعلیٰ کاترقیاتی کاموں پر توجہ قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ پیکیج کا کام تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد کوئٹہ پیکیج کا کام شروع ہوگااور وہ دن دور نہیں جب کوئٹہ بھی دوسرے صوبوں کے شہروں کی طرح ترقی کے صف میں شامل ہوگا۔ترقیاتی کام اس بات کی گواہ ہیں کہ 2018کے انتخابات میں کار کردگی کی بنیاد پر اپنی سیٹیں بحال رکھ کر آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ کا ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :