تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے ، مسائل حل کریں گے‘ حمزہ شہباز

ن) لیگ تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے ملاقات کر کے ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا

پیر 6 نومبر 2017 21:25

تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے ، مسائل حل کریں گے‘ حمزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تاجر برادری کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے ،حکومت تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محمد علی میان نے حمزہ شہباز شریف کو ود ہولڈنگ ٹیکس ، درآمدی ڈیوٹی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ تاجر دوست پالیسیاں ترتیب دی ہیں اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تاجروں کو مسائل کو یقینی طور پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر محمد علی میاں نے حمزہ شہباز کو قرآن پاک کا نادر نسخہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :